راولپنڈی ۔ 18 فروری (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران میں مسافر طیارہ کے حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے ایرانی طیارہ کے حادثہ میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے ایرانی عوام اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔