چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پاکستان رینجرز ہیڈکوارٹرز سندھ کے دورہ کے موقع پر گفتگو

90
APP65-17 KARACHI: November 17 - DG Rangers Sindh briefs about security situation of the Province including Law and Order of Karachi during the visit of Chief of Army Staff (COAS), General Qamar Javed Bajwa to Headquarters, Pakistan Rangers Sindh. APP

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نے کہا ہے کہ کراچی ملکی معیشت کا انجن ہے اور مثبت کاروباری سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کیلئے اسکی سیکورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو پاکستان رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کے دورہ کے موقع پر کہی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ نے پاک فوج کے سربراہ کو کراچی میں امن و امان سمیت صوبے میں سیکورٹی کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیکورٹی ماحول میں بہتری کیلئے پاکستان رینجرز سندھ اور تمام دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ کراچی ملکی معیشت کا انجن ہے اور مثبت کاروباری سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کیلئے اسکی سیکورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے۔کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی چیف آف آرمی سٹاف کے ہمراہ تھے۔