چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبد اللہ العیش کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

106
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

راولپنڈی ۔ 8 اگست (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبد اللہ العیش کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے ہفتہ کو جاری کئے گئے بیان کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پاک فوج نے حقیقی دوست کو کھو دیا ہے جوکہ دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کی روشن مثال تھے۔اس دکھ اور غم کی گھڑی میں سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔