چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ملتان گیریژن کا دورہ

135
شمالی وزیرستان کے ضلع شیوا میں آپریشن کے دوران پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا

راولپنڈی۔27جنوری (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو ملتان گیریژن کا دورہ کیا اور سدرن کمانڈ وار گیمز کا مشاہدہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے شرکاء کی پیشہ وارانہ ذہانت اور کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مستقبل کی جنگوں کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ذہنی اور جسمانی تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔

قبل ازیں آمد پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔