اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف آرمی سٹاف سکواش انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا مین راﺅنڈ(کل) جمعرات سے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا ، پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کپٹن عامر نواز نے بتایا کہ ایونٹ کے مین راﺅنڈ میں 12 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے جس میں 7غیر ملکی اور 5 پاکستانی کھلاڑی شامل ہوں گے ٹورنامنٹ کا فائنل 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا،.اس کے علاوہ رواں سال3بےن الاقوامی اےونٹس بھی منعقد ہونگے ، چیف آف نیول سٹاف انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ 14سے 22اکتوبر اور چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ 15سے 22نومبر تک جبکہ پی ایس ایف پاکستان انٹرنیشنل 4 سے 11دسمبر تک کھیلا جائے گا، یہ تین ٹورنامنٹس کا بھی انعقاد اسلام آباد میں ہوگا-
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=21818