راولپنڈی۔1جولائی (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نےجمعرات کو یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال بشمول افغانستان میں مصالحاتی عمل اور مسئلہ کشمیر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیف آف آرمی سٹاف نے پاکستان کی خدمت میں مشن کے کردار اور کوششوں کو سراہا۔