25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںچیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایبٹ آباد میں بلوچ...

چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایبٹ آباد میں بلوچ رجمنٹ سینٹر کا دورہ

- Advertisement -

راولپنڈی ۔ 30 مارچ (اے پی پی) چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایبٹ آباد میں بلوچ رجمنٹ سینٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے یادگار شہداءپر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور بلوچ رجمنٹ کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔ آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ کے ساتھ اپنی وابستگی کو باعث مسرت و اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے والد محترم بھی بلوچ رجمنٹ کے افسر تھے۔ اس موقع پر انہوں نے افسروں اور سینٹر میں زیر تربیت ایف سی، خیبر پختونخوا کے ریکروٹس سے بات چیت کی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ فوج قومی سلامتی کے لئے اپنا کردار جاری رکھے گی۔ ملک سب سے مقدم ہے، اس کے بعد کوئی فرد یا ادارہ آتا ہے۔ قبل ازیں بلوچ رجمنٹ سینٹر آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال کیا، کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل عبداﷲ ڈوگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48562

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں