- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام جاری چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں مصر کے مروان الشوربگی اور محمد ابوالغر فائنل میں پہنچ گئے، گذشتہ روزمصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں مصر مروان الشوربگی نے ہم وطن محمد زاہد کو 3-0 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی، مروان الشوربگی نے پہلے گیم کے سیٹ میں 11-9 ، دوسرے سیٹ میں 11-4 اور تیسرے سیٹ میں 11-3 سے کامیابی حاصل کی، دوسرے سیمی فائنل میچ میں بھی مصر کے کھلاڑی محمد ابوالغر نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی لیو او کو 3-1سے ہر اکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82329
- Advertisement -