
اسلام آباد ۔ 14ستمبر (اے پی پی) چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں مصر کے یوسف سلیمان نے مردوں اور مصر کی رووان ریلز نے خواتین کے ٹائٹل جیت لئے۔ فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی وائس چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر مارشل ارشد ملک تھے جہنوں ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ غیر ملکی سفرائ، سابق ورلڈ چیمپئنز جہانگیر خان، جان شیر خان اور قمر زمان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ مردوں کے فائنل میں مصر کے یوسف سلیمان نے ہانگ کانگ کے لیو آو¿ کوایک سخت مقابلے میں ہر ا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلی گیم سے ہی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم لیو آو¿ نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد پہلی گیم میں 13/11 سے کامیابی حاصل کرکے 1گیم کی برتری حاصل کی۔ دوسری گیم میں بھی کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا جس میں لیو آو¿ نے 13/11سے کامیابی حاصل کر کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔سلیمان نے تیسری گیم میں11/7سے کامیابی حاصل کر کے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ چوتھی گیم میں بھی انہوں نے 11/6سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے میچ کو فیصلہ کن گیم تک پہنچا دیا۔