اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام جاری چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ میں مردوں کے ایونٹ میں مصر کے مصطفی اصال اور یوسیف سلیمان جبکہ خواتین میں مصر کی فریدہ محمد اور سوئٹزرلینڈ سیندی مرلو نے فائنل میں جگہ بنا لی۔ چیمپیئن شپ کے فائنل مقابلے (آج) جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ مصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے مردوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں مصر کے مصطفی اصال نے سکاﺅٹ لینڈ کے گریگ لوان کو 11-5، 5-11، 11-3 اور 11-8 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، یہ میچ 46 منٹ تک جاری رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں مصر کے یوسیف سلیمان نے اپنے ہم وطن مصر کے کریم علی فتحی کو 13-11، 11-5، 6-11 اور 11-6 سے شکست دے کر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا، یہ میچ 66 منٹ تک جاری رہا۔ خواتین کے پہلے سیمی فائنل میچ میں مصر کی فریدہ محمد نے ہم وطنی مصر کی ثناءابراہیم کو 10-12، 11-3، 11-9، 17-19 اور 11-9 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، یہ میچ 53 منٹ تک جاری رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میچ سوئٹزرلینڈ سیندی مرلو نےکوریا کی جیﺅن لی کو 11-4،11-8، 8-11،9-11 اور 12-10 سے شکست دے کر فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا، یہ میچ 36 منٹ تک جاری رہا۔ چیمپیئن شپ کے فائنل مقابلے (آج) جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ خواتین کا فائنل مصر کی فریدہ محمد اور سوئٹزرلینڈ سیندی مرلو کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ مردوں کے فائنل میچ میں مصر کے مصطفی اصال کا مقابلہ ہم وطن یوسیف سلیمان سے ہو گا۔ چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ چیمپیئن شپ میں مردوں کےلئے انعامی رقم 30 ہزار ڈالرز جبکہ خواتین کےلئے 10 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے