اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چےمپئن شپ کا مین راﺅنڈ (آج) جمعرات سے مصحف سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگا۔ ہانگ کانگ کے لےوآن انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ چیمپئن شپ میں 44 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جس مےں پاکستان سمیت ہانگ کانگ، سکاٹ لےنڈ، مصر، ہالےنڈ، انگلےنڈ، نےوزی لےنڈ، آسٹرےا اور اردن کے 11 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ سیمی فائنل مقابلے 20 نومبر کو اور فائنل 21 نومبر کھےلا جائے گا۔