اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام اور سرینا ہوٹلز کے تعاون سے چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل ویمن اینڈ پاکستان اوپن مینز انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کا مین راﺅنڈ (آج) منگل سے مصحف علی سکوائش کمپلیکس میں شروع ہوگا جس میں شرکت کےلئے مختلف ممالک کے تقریباً 40 غیر ملکی مرد اور خواتین کھلاڑی پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ غیر ملکی کھلاڑی کی آمد کا سلسلہ منگل کی الصبح تک مکمل ہو جائے گا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام نے پیر کو ”اے پی پی“ کو بتایا کہ ایونٹس میں شرکت کےلئے کانگ، مصر، آسٹریلیا، ملائیشیا، فرانس، بھارت، سوئٹزرلینڈ، ویلز، امریکا، سپین، پرتگال اور آئرلینڈ کے تقریباً 40 غیر ملکی مرد اور خواتین کھلاڑی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، باقی ممالک کے کھلاڑی بھی (آج) منگل کی صبح تک پہچ جائیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=81662