چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چےمپئےن شپ مےں غیر ملکی کھلاڑےوں کی شرکت کی تصدےق

106

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چےمپئےن شپ مےں 8 ممالک کے 11 غیر ملکی کھلاڑےوں نے شرکت کی تصدےق کردی۔ اےونٹ مےں شرکت کےلئے غیر ملکی کھلاڑےوں کی آمد کا سلسلہ 14 نومبر سے شروع ہوگا۔ ہانگ کانگ کے لےوآن انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام نے منگل کو اے پی پی کو بتاےا کہ چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چےمپئےن شپ 14سے 21 نومبر تک مصحف علی سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں کھےلی جائے گی جس مےں ہانگ کانگ، سکاٹ لےنڈ، مصر، ہالےنڈ، انگلےنڈ، نےوزی لےنڈ، آسٹرےا اور اردن کے 11 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کرےں گے۔