چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چےمپئےن شپ 14 نومبر سے شروع ہوگی

105

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چےمپئےن شپ 14 نومبر سے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن عامر نواز نے کہا ہے کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں روز شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ کے انتظامات کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔ ٹورنامنٹ میں چالیس سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے جس مےں میزبان پاکستان کے علاوہ ہانگ کانگ، سکاٹ لےنڈ، مصر، ہالےنڈ، انگلےنڈ، نےوزی لےنڈ، آسٹرےا اور اردن کے 11 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کرےں گے اور غیر ملکی کھلاڑےوں کی آمد کا سلسلہ 14 نومبر سے شروع ہوگا۔