چیف آف دی ائیر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے (آج) کھیلے جائیں گے

82
جونیئر اینڈ ویمن سکواش چیمپئن شپ،ٹاپ سیڈ زمان خان کو شکست ،ویمنز کا فائنل رشنا محبوب اور انعم عزیز کے درمیان ہوگا

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف دی ائیر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے (آج) جمعرات کو مصحف سکوائش کمپلکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل مقابلے (کل) جمعہ کو کھیلا جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت 15 ممالک کے غیر ملکی مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جن میں کوریا، مصر، کویت، ایران، سکاٹ لینڈ، ہانگ کانگ، سپین، جرمنی، سوئزرلینڈ، بیلجیئم، زمبابوے، جمہوریہ چیک، آئرلینڈ اور آئرلینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں۔