چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان کی نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے الوداعی ملاقات

62
APP59-06 ISLAMABAD: March 06 - Chief of the Naval Staff Admiral Zafar Mahmood Abbasi exchanging views with Chief of the Air Staff, Air Chief Marshal Sohail Aman, at Naval Headquarters. APP

اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے الوداعی ملاقات کی۔ نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان اور پاک فضائیہ کےلئے ایئر چیف مارشل سہیل امان کی غیر معمولی خدمات کو سراہا۔