چیف آف دی ایئر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ اسلام آباد میں شروع ہو گیا

126
جونیئر اینڈ ویمن سکواش چیمپئن شپ،ٹاپ سیڈ زمان خان کو شکست ،ویمنز کا فائنل رشنا محبوب اور انعم عزیز کے درمیان ہوگا

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف دی ایئر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔ پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) نے تین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کو دی ہے۔ تینوں ایونٹس اپریل میں ہی اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ مردوں کا چیف آف دی ایئر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ یکم سے5 اپریل تک کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ کےلئے انعامی رقم 30 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے اور ان تاریخوں میں خواتین کا ٹورنامنٹ بھی انہی تاریخوں میں کھیلا جائے گا جس کی انعامی رقم 10 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ ہواوے انٹرنیشل سکواش ٹورنامنٹ برائے مینز 6 سے 10 اپریل تک کھیلا جائے گا۔ اس ایونٹ کی انعامی رقم 20 ہزار امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ ایونٹس میں پاکستان سمیت 15 ممالک کے غیر ملکی مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں کوریا، مصر، کویت، ایران، سکاٹ لینڈ، ہانگ کانگ، سپین، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، بیلجیئم، زمبابوے، جمہوریہ چیک اور آئرلینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان سکواش فیڈریشن نے گذشتہ برس 2018ءمیں لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں 16 پی ایس اے ٹورنامنٹس کا کامیابی سے انعقاد ہواتھا جن میں 10 مردوں کے ایونٹس اور 6 خواتین کے ایونٹس شامل تھے۔