چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے آئیڈیاز2018ءکے پہلے روز مختلف وفود کی ملاقاتیں

58
APP107-27 KARACHI: November 27 – Chief of the Naval Staff Admiral Zafar Mahmood Abbasi interacting with foreign delegate at Expo Center during IDEAS-2018. APP

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) دسویں انٹر نیشنل دفاعی نمائش اور سیمینار (آئیڈیاز) کے دوران مختلف ممالک سے آنے والے وفود چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات کرنے والے مختلف وفود میں اٹلی،اردن، ایران، تھائی لینڈ ، ترکمانستان ، سری لنکا، سوڈان، عراق ، فلپائن ، کویت، ملائیشیا، نائیجیریااور یونان سے آنے والے معززین شامل ہیں۔آئیڈیاز2018 کے سلسلے میں پاکستان آنے والے مختلف ممالک کے وفود پاک بحریہ کے مختلف جہازوں اور یونٹس کا دورہ بھی کریں گے اورپاک بحریہ کی فیلڈ کمانڈز سے ملاقاتیں کریں گے۔ دفاعی نمائش آئیڈیاز کے پہلے روز عراقی بحریہ کے سربراہ میجر جنرل احمد جاسم معارج،ایران کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف اور ڈپٹی کو آرڈینیٹربرائے اسلامی جمہوریہ ایران آرمی رئیر ایڈمرل پروفیسر حبیب اللہ سیاری، ڈائریکٹر نیول پراجیکٹ ترک نیوی رئیر ایڈمرل ایم سواز اور مرات اکینچی چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ٹی ایم ترکی نے چیف آف دی نیو ل اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔فرسٹ ایڈمرل کموڈور روزلین بن محمد یونس ،کمانڈر لومٹ نیول بیس رائل ملائیشین نیوی نے بھی چیف آف دی نیول اسٹاف سے ملاقات کی۔