چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے برونائی دارالسلام کے ہائی کمشنر داتو محمود سیدین کی ملاقات

90

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے پاکستان میں تعینات برونائی دارالسلام کے ہائی کمشنر داتو محمود سیدین نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی۔