کراچی ۔ 4 جون (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات اور پرامن بقائے باہمی کا خواہاں ہے تاہم امن کی اس خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کو دھمکانے کی کوئی کوشش نہ تو کامیابی سے ہمکنار ہو گی اور نہ ہی خطے کی امن و …
چیف آف دی نیول اسٹاف کا پاکستان نیول اکیڈمی میں کمیشننگ پریڈ سے خطاب

مزید خبریں
کراچی ۔ 4 جون (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات اور پرامن بقائے باہمی کا خواہاں ہے تاہم امن کی اس خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کو دھمکانے کی کوئی کوشش نہ تو کامیابی سے ہمکنار ہو گی اور نہ ہی خطے کی امن و خوشحالی پر اس کے اثرات مرتب ہوں گے، ہم کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک بحریہ کے آفیسرز کی 105 ویں کمیشننگ ٹرم اور 14 ویں شارٹ سروس آفیسرز کورس کی پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں ہفتہ کو منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔








