چیف آف دی نیول اسٹاف کا کریکس ایریاز کا دورہ

کراچی ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے ہفتہ کو کریکس ایریاز میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل وسیم اکرم بھی ان کے ہمراہ تھے۔پاک بحریہ کے سربراہ نے کریکس ایریاز میں قائم کردہ بحریہ کی چوکیوںکا دورہ کیا …

کراچی ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے ہفتہ کو کریکس ایریاز میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل وسیم اکرم بھی ان کے ہمراہ تھے۔پاک بحریہ کے سربراہ نے کریکس ایریاز میں قائم کردہ بحریہ کی چوکیوںکا دورہ کیا اوروہاںتعینات جوانوں اور افسران کی آپریشنل کارکردگی اور تیاری کا مشاہدہ کیا۔ پاک بحریہ کے جوانوں سے بات چیت کے دوران ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے ملک کی سمندری سرحدوں کے تحفظ کی خاطر ان کے جذبے اور عزم کو سراہا اور اس امر پر زور دیا کہ وہ اس اعتماد اور توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں جس کا اظہار ان کی قوم اپنے محافظوں کے لئے کرتی ہے

مزید خبریں

Leave a Reply