28.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںچیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کا ورلڈ میری ٹائم...

چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کا ورلڈ میری ٹائم ڈے پر پیغام

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے زیرِ اہتمام ہر سال ماہ ستمبر کے آخری ہفتے میں ورلڈ میری ٹائم ڈے عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔ پاکستان نیوی میں یہ دن آئی ایم او کے اشتراک سے 28 ستمبر کو منایا گیا۔ میر ی ٹائم ڈے کےلئے رواں سال آئی ایم او کی جانب سے منتخب کردہ موضوع ”بحری جہازوں، بندرگاہوں اور عوام الناس کے مابین ربط“ تھا جس کا مقصد بندرگاہوں اور بحر ی جہازوں کے درمیان موجودہ تعاون کو مستحکم کرنا تھا تاکہ بحری تجارت اور نقل و حمل کو محفوظ اور موثر بنا کرتمام ممالک کی معیشت اور عوام کے باہمی تعلق کو فروغ دیا جاسکے۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ پاکستان کو قدرت نے طویل ساحلی پٹی اور بے پناہ آبی وسائل سے نوازا ہے، ملکی سطح پر ان وسیع بحری امکانا ت کا مناسب ادراک نہیں پایا جاتا۔ سی پیک کے آغاز کے ساتھ پاکستان میں بحری سرگرمیاں کئی گنا بڑھ جائیں گی۔ لہذا ہمارے بحری شعبے کی منظم ترقی کے ضمن میں بندرگاہوں اور جہاز رانی کی صنعت کے درمیان موجودہ اشتراک مزید اہمیت اختیار کرجائے گا۔ چنانچہ اولین ضرورت اس امر کی ہے کہ ملکی معیشت کے اس اہم پہلو کی اہمیت کا صحیح ادراک کیا جائے اور اپنے عوام بالخصوص نوجوان نسل اور میر ی ٹائم انفراسٹرکچر کی استعداد کو بڑھانے کے لیے مناسب مواقع پیدا کیے جائیں تاکہ ملکی بحری وسائل سے دیرپا فوائد حاصل کئے جا سکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71531

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں