اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کیڈٹ کالج پٹاروکادورہ کیا اور نو تعمیر شدہ اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ کیڈٹ کالج پٹارو کا یہ ان ڈورا سپورٹس کمپلیکس حال ہی میں تعمیر کیا گیاہے جس میں انڈور اسپورٹس کی تما م سہولیات موجود ہیں۔ نیول چیف نے کالج کی دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور کالج کے …
چیف آف دی نیول سٹاف کا دورئہ کیڈٹ کالج پٹارو ، نو تعمیر شدہ اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا
اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کیڈٹ کالج پٹاروکادورہ کیا اور نو تعمیر شدہ اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ کیڈٹ کالج پٹارو کا یہ ان ڈورا سپورٹس کمپلیکس حال ہی میں تعمیر کیا گیاہے جس میں انڈور اسپورٹس کی تما م سہولیات موجود ہیں۔ نیول چیف نے کالج کی دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور کالج کے اساتذہ اور اسٹاف سے ملاقات کی۔ کیڈٹ کالج پٹارو آمد پر کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار اور کالج کے پرنسپل کموڈور محبوب الٰہی ملک نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا خیر مقدم کیا۔کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے مستقبل کے معماروں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی میں کیڈٹ کالج پٹارو کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کالج کے انفراسٹرکچر، سہولیات اور تدریسی ماحول کی بھی تعریف کی۔









