لاہور ۔ 22 نومبر (اے پی پی) پاکستان گولف فیڈریشن کے زیر اہتما م چھٹی چیف آف نیول سٹاف ( سی این ایس) امیچور گولف چیمپئن شپ 25 سے 27 نومبر تک رائل پام گولف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں ہوگی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے گولفرز حصہ لیں گے ۔ 3 روزہ گولف چیمپئن شپ کا فائنل 27 نومبر کو منعقد ہوگا۔