اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام جاری چیف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ میں 8 میچوں کا فیصلہ ہوگیا ہے، مصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے مصر کے عمرعبدالمغیدنے پاکستان کے عاصم خان 11/9, 11/8, 11/9، مصر کے یوسف سلمان نے آسٹریلیا کے ریکس ہڈیک کو 11/4, 6/11, 11/8, 11/8، پاکستان فرحان محبوب نے نیڈرلینڈ کے پیدرو کو 11/4, 11/3, 11/7 ، پاکستان کے فرحان زمان نے کر جرمنی کے کر سٹوپھر 14/12, 11/5, 13/11 ،امریکہ کے ٹوڈ ہریٹی نے پاکستان کے عباس شوکت کو 11/9, 11/6, 11/4 ، ویلز کے پیٹر کریڈ نے مصر کے شیہب عاصم کو 12/10, 11/8,10/12, 11/7،پاکستان کے طیب اسلم نے مصر کے مزن گامل ، 11/9, 6/11, 11/8, 15/13 اور مصر کے زاہد محمود نے پاکستان احسن ایاز کو 11/8, 11/7, 9/11, 11/9 سے ہر ا دیا، ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف ٹریننگ ایڈمرل مزمل الیاس مہمان خصوصی تھے، کوارٹر فائنلز مقابلے (آج) جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔