چیف الیکشن کمشنراور ان کی ٹیم کی کاوشوں سے آزاد کشمیر میں صاف ، شفاف اور غیر جانبدارانہ ، پرامن انتخابات کا انعقاد ممکن ہوا،راجہ محمد فاروق حیدر

مظفر آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) نامزد وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں خصوصی نشستوں پر انتخاب کےلئے اپنا ووٹ کاسٹ کر نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے مثالی کام کیا جس پرچیف الیکشن کمشنراور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے …

مظفر آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) نامزد وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں خصوصی نشستوں پر انتخاب کےلئے اپنا ووٹ کاسٹ کر نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے مثالی کام کیا جس پرچیف الیکشن کمشنراور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جن کی کاوشوں سے آزاد کشمیر میں صاف ، شفاف اور غیر جانبدارانہ ، پرامن انتخابات کا انعقاد ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیرمیں صاف اور شفاف انتخابات کے نتیجے میں بہتر امیدوار منتخب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آزادکشمیر میں گڈ گورننس ہو فروغ حاصل ہوگا اور ریاست میں تعمیروترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

مزید خبریں

Leave a Reply