
اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اسلام آباد میں پولنگ کا جائزہ لینے کے لئے قومی اسمبلی ہال کا دورہ کیا
۔اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی ان کے ہمراہ تھے چیف الیکشن کمشنر نے ریٹرننگ آفسر اور الیکشن کمیشن کے عملے سے ووٹنگ کے عمل کے بارے میں دریافت کیا اور انتخابی انتظامات کا جائزہ لیا۔