چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی بلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر اداروں کو مبارکباد

198
الیکشن کمیشن کی تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو اگلے نصف گھنٹے میں تمام نتائج کا اعلان کرنے کی ہدایت

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر صوبائی حکومت سندھ ، قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول سندھ پولیس، سندھ رینجرز، فرنٹیئر کانسٹیبلری ، پاکستان آرمی اور وفاقی وزارت داخلہ کو مبارکباد دی ہے اور الیکشن عملے کے ساتھ مکمل تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اتوار کو ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نےخاص طور پر سیکرٹری الیکشن کمیشن، سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ، چیف سیکرٹری سندھ ، آئی جی سندھ پولیس اور الیکشن کمیشن کے عملے کو احسن طریقے سے انتخابات منعقد کروانے پر مبارکباد دی ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے ان انتخابات کے انعقاد کو جمہوریت کے لئے نیک شگن قرار دیا ہے۔