چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس

185
الیکشن کمیشن کی تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو اگلے نصف گھنٹے میں تمام نتائج کا اعلان کرنے کی ہدایت

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین وفد کے ساتھ ہوا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے وفد کو یقین دلایا کہ الیکشن کمیشن جتنا جلد ممکن ہوسکے گا حلقہ بندی کا کام مکمل کرے گا اور اُ س کے فوری بعد الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے گا۔منگل کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

اجلا س میں معز ز ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری ودیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے نیئر بخاری ، شیری رحمان ، مراد علی شاہ ، نوید قمر ، تاج حیدر اور فیصل کریم کنڈی اجلاس میں شریک ہوئے۔ وفد نے الیکشن کمیشن کو بریف کیا کہ الیکشن کا انعقاد آئین کے مطابق 90دن میں ہونا چاہئے ، الیکشن کمیشن نے کیونکہ پہلے ہی حلقہ بندی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے لہذا الیکشن کمیشن جتنا ممکن ہوسکے حلقہ بندی کے شیڈول کی مدت میں کمی کرے۔

الیکشن کی تاریخ و شیڈول جاری کرے اور جتنا جلد ممکن ہوسکے الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے تاکہ ملک کی معیشت بہتر ہو، سیا سی بحران کم ہو، غیر یقینی کی صورتحال کا خاتمہ ہو۔ چیف الیکشن کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ الیکشن کمیشن جتنا جلد ممکن ہوسکے گا حلقہ بندی کا کام مکمل کرے گا اور اُ س کے فوری بعد الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے گا۔