اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی نگرانی کے لئے کراچی پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
منگل کو ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کے لئے سیکریٹری الیکشن کمیشن کراچی میں موجود رہیں گے۔ سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا دن 15 جنوری ہے۔