چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو اور اے ڈی او پلاننگ ایجوکیشن کا ہائی سکول میر پور کا دورہ

100

ایبٹ آباد۔ 14 جنوری (اے پی پی):چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو فواد عباسی اور اے ڈی او پلاننگ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حافظ خرم ندیم نے اوور لیفٹ ایرا ہائی سکول میر پور کا دورہ کر کے وہاں تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو ذکا خان اور سب انجینئر انعام اﷲ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو فواد عباسی نے ہائی سکول میر پور کا تعمیراتی کام کرنے والے حکام اور عملہ کو ہدایت کی کہ جلد از جلد سکول کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے۔

اس موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول میرپور کے پرنسپل عبدالوحید نے چیف انجینئر فواد عباسی اور دیگر افسران کو سکول کے حوالہ سے مکمل بریفننگ دی۔ اس موقع پر فواد عباسی نے سکول کے ڈیزائن اور دیگر بلاک کی تعمیر کے حوالہ سے انہیں آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا ہم چاہتے ہیں کہ سکول کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کریں تاکہ بچوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔