چیف انجینئر کوئٹہ کا لورالائی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کےلئے دورہ

24

کوئٹہ۔ 30 جون (اے پی پی):محکمہ مواصلات و تعمیرات کے چیف انجینئر کوئٹہ زون عبدالرحیم بنگلزئی نے آج لورالائی میں جاری مختلف ترقیاتی مختلف کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔انہوں نے سپرنٹنڈنگ انجینئرجہانزیب کاکڑ،ایکسین بی انیڈ أر روڈز نو شیروان محمد شہی،ایس ڈی او سردار قیوم خان کبزئی کے ہمراہ منصوبوں کا جائزہ لیا جن میں زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ اور زیر تعمیر لورالائی ٹو سنجاوی روڈ،کٹوئی روڈ شامل ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے انجینئرز کو سختی سے ہدایت دی کہ جاری کام کو مقررہ مدت میں نہ صرف مکمل کیا جائے بلکہ ان کے معیار کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ یہ منصوبے دیر پا ثابت ہوں اور زیادہ سے زیادہ لوگ ان منصوبوں سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ جو مکمل ہونے والی ہے اور آخری مراحل میں ہے ،کوشش کریں کہ اس کو جلد از جلد مکمل کریں اور ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کریں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی تعمیر پی سی ون کے مطابق ہونی چاہیے اور ان پر معمور انجینئرز کو چاہیے کہ وہ اس کی سخت نگرانی کرکے معیار کی یقینی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔