اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علماکونسل حافظ محمد طا ہر محمود اشرفى نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے سعودی عرب کا اعلیٰ ترین اعزاز شاہ عبد العزیز میڈل پوری قوم اور وطن کیلئے اعزاز ہے ۔
ہفتہ کوجاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی قیادت خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز ، ولی عہد امیر محمد بن سلمان ، سعودی عرب کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ،افواج پاکستان اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔