اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) محمد نعیم جان جمعہ کو فیس بک لائیو اور ٹیلیفون پر صارفین کے مسائل سنیں گے۔
ترجمان آئیسکو کےبدھ کو جاری بیان کے مطابق وزارت توانائی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صارفین کے بجلی سے متعلقہ تمام مسائل کے فوری حل کو ممکن بنانے کے لئے تمام آپریشن سرکلز انچارج بشمول اسلام آباد، راولپنڈی سٹی، راولپنڈی کینٹ، اٹک، چکوال اور جہلم صبح9بجے سے دن11بجے تک متعلقہ سرکلز کے صارفین کی تجاویز اورشکایات سنیں گے۔
صارفین چیف ایگزیکٹو سے بات کرنے اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کے اندراج اورازالے کے لیے فیس بک آئی ڈیCEO-IESCO E-Kachery اور ٹیلی فون نمر 9253105-051 پر دیے گئے اوقات کار کے دوران رابطہ کرسکتے ہیں۔صارفین شکایات کے اندراج کے دوران اپنا نام،بل کا ریفرنس نمبر اور رابطہ نمبر ضرور بتائیں۔