لاہور۔8مئی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی جانب سے پاور ڈسپیچ سنٹر کو وار روم قرار دینے کے بعد چیف انجینئر او اینڈ ایم ندیم ملک نے پی ڈی سی پہنچ کر ذمہ داریاں سنبھا لی ہیں، چیف ایگزیکٹو لیسکو کی ہدایت پر قائم کردہ وار روم میں لیسکو حکام کی جانب سے صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔
اس وقت چیف انجینئر او اینڈ ایم ندیم ملک وار روم میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مستعدی سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ وار روم میں لیسکو کا عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 24گھنٹے موجود رہے گا، اس مقصد کے لیے لیسکو چیف کی جانب سے 3چیف انجینئرز کو پی ڈی سی میں تعینات کردیا گیا ہے، مذکورہ چیف انجینئرز 3شفٹوں میں پی ڈی سی میں ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594589