28 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیف ایگزیکٹو آفیسر سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا سرگودہا اور خوشاب کے...

چیف ایگزیکٹو آفیسر سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا سرگودہا اور خوشاب کے مختلف علاقوں کا دورہ

- Advertisement -

سرگودھا۔ 01 اپریل (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا شاہد عمران شہریوں کو صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے عید کی تعطیلات کے دوران فیلڈ میں متحرک ہیں۔ انہوں نے سرگودہا اور خوشاب کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور صفائی امور کا جائزہ لیا۔ سی ای او نے نور پور تھل میں ورکرز میں خود جا کر عیدی تقسیم کی اور ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا جبکہ دیگر تحصیلوں میں مانیٹرنگ افسران نے یہ امور انجام دیے۔ رانا شاہد عمران نے ورکز اور مانیٹرنگ اہلکاروں کو ڈیوٹی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر ان کا بتانا تھا کہ ایس ڈبلیو ایم سی نے پہلے روز چاروں اضلاع میں 2214.65 ٹن کوڑا کرکٹ اکٹھا کرکے ڈمپنگ سائٹ پر منتقل کیا ہے۔ مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کمشنر جہانزیب اعوان کی خصوصی ہدایت پر چاند رات سے جاری صفائی آپریشن میں 189 شاہرات کی واشنگ، 289 شاہرات کی میکنکل سپوئپنگ، 78 عید گاہوں 7211 مساجد اور 126 امام بارگاہوں کے روٹس پر صفائی کے مثالی انتظامات کیے گئے۔

- Advertisement -

ان کا مزید بتانا تھا کہ پہلے روز ڈویڑن بھر کے 72 پارکوں 92 بازاروں 129 تفریح مقامات پر خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا۔ سی او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران کا کہنا ہے کہ صاف ستھرے سرگودہا ڈویڑن کے لیے کمپنی کی مشنری فیلڈ میں مکمل طور پر متحرک ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ شہروں کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ عید کے دنوں میں دوسروں کی خدمت میں خوشدلی سے مصروف ورکرز اور افسران کا دل سے معترف ہوں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وڑن کے مطابق شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577765

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں