فیصل آباد۔ 21 فروری (اے پی پی):چیف ایگزیکٹوآفیسرفیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی انجینئرمحمد عامر بجلی کے مسائل کےازالہ کے لئے 22فروری (جمعرات) کو صبح10سے دوپہر12بجے تک فیس بک پر ای کچہری کا انعقاد کریں گے۔فیسکو ترجمان نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، چنیوٹ، بھکراورٹوبہ ٹیک سنگھ کے صارفین فیس بک پیج/FESCOEKatchery/www.facebook.comپررابطہ کر سکتے ہیں تاکہ ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جاسکے۔