چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایف سی میاں کاشف اشفاق کی فرینکفرٹ میں 3 روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے میں شرکت کے موقع پر بات چیت

لاہور ۔ 11 جنوری (اے پی پی) جرمنی اور دیگر یورپی سرمایہ کاروں نے پاکستان کے ہاتھ سے تیار روایتی فرنیچر میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے اس کو یورپ میں فروغ دینے کے لئے پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے ساتھ اشتراک کار مزید بڑھانے میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایف سی میاں کاشف اشفاق نے فرانس اور دیگر یورپی …

لاہور ۔ 11 جنوری (اے پی پی) جرمنی اور دیگر یورپی سرمایہ کاروں نے پاکستان کے ہاتھ سے تیار روایتی فرنیچر میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے اس کو یورپ میں فروغ دینے کے لئے پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے ساتھ اشتراک کار مزید بڑھانے میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایف سی میاں کاشف اشفاق نے فرانس اور دیگر یورپی فرنیچر پروڈیوسرز سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں 3 روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے ہییم ٹیکسٹائل 2018 میں شرکت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ پی ایف سی کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابقمیاں کاشف اشفاق نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بتایا کہ پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری کو فروغ دینے اور اس میں یورپی سرمایہ کاری کو مزید مستحکم بنانے کے وسیع امکانات پائے جاتے ہےں کیونکہ پاکستانی فرنیچر کی دنیا بھر میں بڑی مانگ ہے۔