فیصل آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد عامر وزارت توانائی پاور ڈویژن کی خصوصی ہدایت پرصارفین بجلی کے مسائل کے فوری ازالہ کیلئے (کل)29 مئی بروز بدھ کو صبح10بجے سے دوپہر12بجے تک فیس بک پر ای کچہری کا انعقاد کریں گے جس میں وہ صارفین بجلی کے مسائل سن کر ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کریں گے۔فیسکو کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ ضلع فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، چنیوٹ، بھکراورٹوبہ ٹیک سنگھ کے صارفین اپنے مسائل کے فوری ازالہ کیلئے ان سے فیس بک پیج/FESCOEKatchery/www.facebook.comپررابطہ کر سکتے ہیں تاکہ ان کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جاسکے۔