لاہور۔6اگست (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت ہونیوالے اعلی سطح کے اجلاس میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور شکایات کے ازالے کے لیے کیے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر شاہد حیدر کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ متعلقہ افسران صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے اقدامات کریں اور اس حوالے سے کوئی شکایت موصول ہونے کی صورت میں بروقت کارروائی کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ لیسکو کے کسٹمرسروسز سنٹرز میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور کسٹمر سروسز سنٹرز آنیوالے صارفین کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ترجمان لیسکو کے مطابق اجلاس میں انجینئر شاہد حیدر کے علاوہ ڈائریکٹر ایچ آر ضمیر حسین کولاچی، چیف فنانس آفیسر بشری عمران، ڈائریکٹر کسٹمر سروسزسرور مغل،چیف انجینئر آپریشنزعباس علی، چیف انجینئر پی اینڈ ڈی عمران محمود، چیف انجینئرپی آئی یو اعجاز بھٹی، چیف انٹرنل آڈٹ محمد طیب،چیف انجینئر پی ایم یو شعیب عاصم، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی ظفر اقبال، ڈائریکٹر کمپلینٹ سیل رانا رضوان صبغت اللہ اور ڈائریکٹر سیفٹی فواد خالد موجود تھے۔