لاہور ۔ 16 نومبر (اے پی پی) پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ فرنیچر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں، مینوفیکچررز اور خریداروں نے 14 دسمبر سے ایکسپو سینٹر لاہور میں شروع ہونے والی دسویں 3 روزہ انٹیریئرز پاکستان نمائش میں شرکت میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ جمعہ کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایف سی کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مسلسل 9 نمائشوں کا کامیاب انعقاد کر چکی ہے