اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):چیف ایگزیکٹیو آئیسکو نےسیکٹر ایف الیون میں بچوں کو کرنٹ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔
ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف ایگزیکٹیو آئیسکو نےسیکٹر ایف الیون میں بچوں کو کرنٹ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیا اورجنرل مینجر آپریشن اور ڈائریکٹر سیفٹی کو فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کئے ہیں اورصارفین سے بارش کے دوران بجلی کی تاروں ،کھمبوں، ٹرانسفارمرز اور میٹرز سے دور رہنے کی درخواست کی ہے۔