24.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی زیر...

چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی زیر صدارت ججز کونسل کا اجلاس

- Advertisement -

مظفر آباد۔ 07 مئی (اے پی پی):سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی زیر صدارت ججز کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سینئر جج سپریم کور ٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم،جج سپریم کورٹ جسٹس رضاعلی خان نے شرکت کی۔

اجلاس میں بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر،پاکستان پر حملہ، جنگ مسلط کئے جانے، ملکی سا لمیت، علاقائی امن اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اورملکی صورت حال کے تناظر میں سپریم کورٹ گولڈن جوبلی کے حوالہ سے 08تا10 مئی 2025 ء کی تقریبات کو عارضی طور پر مؤخر کر دیاگیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594171

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں