37.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے نو...

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے نو تعینات سات ججوں سے حلف لے لیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے نو تعینات سات ججوں سے حلف لے لیا ۔سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جمعہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد میں ایک سادہ اور پروقار تقریب میں ججز سے حلف لیا ۔

جن ججز سے حلف لیا گیا ان میں جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان، جسٹس محمد شفیع صدیقی، چیف جسٹس ہائی کورٹ آف سندھ،جسٹس صلاح الدین پنہور، سینئر پیونے جج ہائی کورٹ آف سندھ، جسٹس شکیل احمد، جسٹس پشاور ہائی کورٹ،جسٹس اشتیاق ابراہیم، چیف جسٹس، پشاور ہائی کورٹ اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق شامل ہیں جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بطور قائم مقام جج سپریم کورٹ آف پاکستان حلف اٹھایا ۔

- Advertisement -

تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل پاکستان، سینئر وکلاء، لائ آفیسرز اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے افسران نے شرکت کی۔ محمد سلیم خان، رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے حلف برداری کی تقریب کی کارروائی چلائی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=560883

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں