چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارکی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

80

اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاکستانی تارکین وطن میں ؛ میں ہوں پاکستان؛ کے نام سے مہم کے آغاز کا مقصد ان میں ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔اس مہم نے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں میں بھی نمایاںپذیرائی حاصل کی ہے، جنہوں نے نہ صرف خوداس میں بڑھ چڑھ کر حصہ کیا ہے بلکہ دوسروں سے بھی اس مشن کے لئے فنڈز جمع کئے ہیں۔ گزشتہ روز یہاں نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جلد ڈیم فنڈ ریزنگ مہم کے سلسلے میں شمالی امریکہ کا دورہ کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں چیف جسٹس نے کہا کہ ان کے ذہن میں ڈیم کے لئے فنڈ ریزنگ کا خیال اس وقت آیا جب ان کے سامنے ملک میں پانی کی زیر زمین سطح گرنے اور اسے ذخیرہ کرنے کے لئے آبی ذخائر کی کم استعداد کی وجہ سے پانی کے پیدا ہونے والے بحران سے آگاہی ہوئی۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے 14ارب ڈالرز کی ضرورت ہے۔