22.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںچیف جسٹس آف پاکستان نے زیر التوا مقدمات میں کمی کے لئے...

چیف جسٹس آف پاکستان نے زیر التوا مقدمات میں کمی کے لئے سپریم کورٹ میں موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کم کردیں

- Advertisement -

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے زیر التوا مقدمات میں کمی کے لئے سپریم کورٹ میں موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کم کردیں ۔ سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے کیسز کا بیک لاگ کم کرنے کے لئے ایک اہم قدم کے طورپر سپریم کورٹ رولز 1980 کے آرڈر II کے رول 4 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے موسم گرما کی تعطیلات میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کے شیڈول کے مطابق یہ تعطیلات 16 جون 2025 سے شروع ہوں گی جبکہ 8 ستمبر 2025 کو معمول کی عدالتی کارروائی دوبارہ شروع ہوجائے گی۔ زیر التوا کیسز کو نمٹانے کی اشد ضرورت کے پیش نظر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے معزز ججز سے کہا کہ وہ موسم گرما کی صرف ایک ماہ کی تعطیلات کریں اور اس ضمن میں تعطیلات کے لئے اپنی مطلوبہ تاریخوں سے بھی آگاہ کردیں ۔

- Advertisement -

مزید برآں معزز ججز سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس عرصہ میں 15دن اپنی مرضی کے سٹیشن پر کام کرنے کے لئے اپنی دستیابی کی نشاندہی بھی کریں جبکہ باقی ماندہ ایام وہ اسلام آباد میں پرنسپل سیٹ پر ہی گزاریں۔اسی طرح جو معزز جج صاحبان آئینی بنچز کا حصہ ہیں انہیں مطلع کیا گیاہے کہ ان کی ایک ماہ کی تعطیل عدالت میں جاری آئینی سماعتوں میں ان کے مصروفیات سے مشروط ہوں گی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595026

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں