اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے کراچی سے متعلق ریمارکس سے مکمل اتفاق کرتا ہوں ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بلدیاتی اداروں کی طرح حکومت سندھ کی بھی اس شہر سے دشمنی ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ میں قابل احترام چیف جسٹس آف پاکستان سے اس بات پر سو فیصد اتفاق کرتا ہوں اور ایک طویل عرصے سے یہ کہہ رہا ہوں۔