چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی ایران کے اٹارنی جنرل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران مشترکہ ثقافتی اور سماجی اقدار کے رشتہ میں جڑے ہوئے ہیں ،دونوں جانب کے عوام مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات اور علم سے استفادہ کرسکتے ہیں وہ منگل کو ایران کے سات رکی وفد سے بات چیت کررہے تھے جس نے ایران کے اٹارنی جنرل سید محمد جعفرمنتظری کی قیادت …

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران مشترکہ ثقافتی اور سماجی اقدار کے رشتہ میں جڑے ہوئے ہیں ،دونوں جانب کے عوام مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات اور علم سے استفادہ کرسکتے ہیں وہ منگل کو ایران کے سات رکی وفد سے بات چیت کررہے تھے جس نے ایران کے اٹارنی جنرل سید محمد جعفرمنتظری کی قیادت میں ان سے ملاقات کی، جس دوران باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا،چیف جسٹس نے ایرانی وفد کاخیرمقدم کرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان اورایران دوبرادرمسلمان ملک ہیں دونوں ملکوں میں مختلف حوالوں سے یکسانیت پائی جاتی ہے دونوںملک ایک جیسے ثقافتی اورسماجی اقدار میں بندھے ہوئے ہیں اورمجھے یقین ہے کہ مختلف شعبوں میںدوطرفہ تجربات کے تبادلوں سے دونوںجانب کے عوام بہتر طورپراستفادہ کرسکتے ہیں اس سے دونوں ملکوں میں عدلیہ کی سطح پر تعاون کو فروغ ملنے کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھ سکتاہے

Leave a Reply