22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیف جسٹس بلوچستان کاشیشن کورٹ لورالائی میں ہائی کورٹ سرکٹ بنچ ویڈیو...

چیف جسٹس بلوچستان کاشیشن کورٹ لورالائی میں ہائی کورٹ سرکٹ بنچ ویڈیو لنک کیسز سننے کا افتتاح

- Advertisement -

لورالائی۔ 26 اگست (اے پی پی):چیف جسٹس بلوچستان نعیم اختر افغان نے شیشن کورٹ لورالائی میں ہائی کورٹ سرکٹ بنچ ویڈیو لنک کیسز سننے کا افتتاح کردیا ہے،اس دوران پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی،تقریب کے دوران چیف جسٹس بلوچستان اور جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے بار سے خطاب کیا

،چیف جسٹس نے لورالائی بار کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور لورالائی بار کو 3 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا،چیف جسٹس، کمشنر لورالائی ڈویژن اور ڈی آئی جی پولیس لورالائی رینج نے ہائی کورٹ سرکٹ بنچ کی زمین کا معائنہ کیا،

- Advertisement -

نئے ڈسٹرکٹ جیل کے ساتھ ہائی کورٹ سرکٹ بنچ کے لیے 12 ایکڑ اراضی مختص کی گئی تھی،چیف جسٹس نے لورالائی جیل کا بھی دورہ کیا،اس موقع پر جیل سپریٹنڈنٹ عبداللہ خان کاکڑ نے تفصیلی بریفننگ دی،جیل میں قیدیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی،قیدیوں کے مسائل سنے اور حل کرنے کی ہدایت جاری کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382936

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں