22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد جنید غفار کی جانب سے...

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد جنید غفار کی جانب سے نیو جوڈیشل کمپلیکس/ سول کورٹ سانگھڑ کی عمارت کا افتتاح

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 01 ستمبر (اے پی پی):چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد جنید غفار نے سانگھڑ میں 6 کورٹ بلڈنگز پر مشتمل نیو جوڈیشل کمپلیکس/ سول کورٹ سانگھڑ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں جسٹس فیصل آغا، رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ سہیل احمد لغاری، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانگھڑ اختر انور کھوکھر، ڈپٹی کمشنر سارہ جاوید، ایس ایس پی سانگھڑ عابد علی بلوچ، سندھ بار کونسل کے رکن نند کمار گوکلانی، شیر محمد وسان، سانگھڑ بار کے صدر محمد شریف مصرانی، جنرل سیکرٹری اشرف رحمانی، اطلاعات سیکرٹری قذافی تنولی، تعلقہ بار کے صدور، میرپورخاص بار کے سابق صدر ایڈووکیٹ شوکت علی راہموں سمیت سینکڑوں وکلاء اور مختلف محکموں کے افسران شریک تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس محمد جنید غفار نے کہا کہ سینئر قانون دان نند کمار گوکلانی کی نشاندہی کے مطابق آئل اینڈ گیس کمپنی کی رائلٹی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ملنی چاہیے۔ اگر کسی کو شکایت ہے تو پینڈنگ پٹیشن دوبارہ سنی جا سکتی ہے اور ہر ایک کو اس کا جائز حق ملے گا۔انہوں نے اعلان کیا کہ سانگھڑ میں ای۔لائبریری قائم کی جائے گی جس سے کافی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ لیبر کورٹ، اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل اور بینکنگ کورٹ کے کیمپ آفس قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔اس موقع پر سندھ بار کونسل کے رکن نند کمار گوکلانی اور ضلعی صدر بار محمد شریف مصرانی نے بھی خطاب کیا۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں